21 جنوری 2015 - 21:03
داعش کے خلاف جنگ کرنے والے ملکوں کی حمایت

جاپان نے داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے والے ملکوں کیلئے اپنی غیر فوجی امداد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی کابینہ کےایک سینیئر وزیر نے داعش دہشتگرد گروہ کے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہ جاپان، مسلمانوں کے قتل کیلئے امداد فراہم کررہا ہے، کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے والے ملکوں کیلئے جاپان کی غیر فوجی امداد بدستور جاری رہے گی۔جاپان کے اس وزیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی امداد، پناہ گزینوں کیلئے انسان دوستانہ امداد تک محدود ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کی جانب سے اغوا کئے جانے دونوں جاپانیوں کو رہا کرانے کیلئے حکومت جاپان کی کوشش جاری ہے اور اس سلسلے میں وہ عالمی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔
جاپان کے اس سینیئر وزیرکا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ داعش دہشتگرد عناصر نے انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو فلم میں صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ حکومت جاپان نے اگر ان دونوں جاپانیوں کی رہائی کیلئے بیس کروڑ ڈالر ادا نہیں کئے تو وہ ان دونوں جاپانیوں کو ہلاک کردیں گے۔
داعش دہشتگرد گروہ کی جانب سے بیس کروڑ دالر کا یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے گذشتہ ہفتے قاہرہ میں داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کیلئے بیس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا.

......

/169